لندن(اُمت نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو میں جیل کےاندر بیٹھ کر الیکشن لڑونگا۔
لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان گرفتار ہوئے تو ان کی تصویر الیکشن لڑے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ایک حد تک عمران خان کی سیاست کرتا ہوں، میاں نواز شریف سن لیں میں ان کے پڑوس میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کررہا ہوں۔