کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس کے علاقے قیوم آباد چورنگی کے قریب سی ایریا سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا اور لاش کوجناح اسپتال منتقل کیا ،اس حوالے سے ایس ایچ او ملک اشرف نے بتایا کہ لاش پر تشدد کے نشانات ہیں اور نامعلوم ملزمان نے اغوا کے بعد کسی اور مقام پر تشدد کرکے قتل کیا اور لاش قیوم آباد میں پھینک کر فرار ہوگئے۔
مقتول کی عمر چالیس سے پینتالیس برس کے درمیان معلوم ہوتی ہے جبکہ اس کے قبضے سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت میں مدد مل سکے ،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش سردخانے منتقل کردی اور واقعے کی مزید تفتش کا عمل شروع کردیا ہے ۔