کراچی(امت نیوز)شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کم ہونے کانام نہیں لےرہیں۔ضلع وسطی کا علاقہ نارتھ کراچی اسٹریٹ کرمنلز کا پسندیدہ مقام بن گیا
نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے اور فائیو ایل میں ایک ہی دن میں ہونے والی تین وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئیں
وڈیو میں گلی محلوں میں دندناتےا سٹریٹ کرمنلز کو شہریوں سے لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے
نوجوان نے اسٹریٹ کرمنلز کو دیکھ موبائل فون گھر کی جانب اچھالا مگر قسمت نے ساتھ نہ دیا ۔موبائل فون جالی سے ٹکرا کر واپس زمین پہ آگرا ،اسٹریٹ کرمنل نے فوری زمین سے اٹھالیا
سیکٹر فائیو ایل میں گھر سے نکلنے والا جوڑا اسٹریٹ کرمنلز کا نشانہ بن گیا۔ملزمان موبائل فون اور پرس لے گئے