بجلی بریک ڈائون ، وزیر اعظم نے تحقیقات کا حکم دیدیا

تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی بھی تشکیل دیدی،وزیر توانائی خرم دستگیر سے فوری طور پر رپورٹ بھی طلب۔

               
January 23, 2023 · اہم خبریں, قومی
ہم بھی سیاست بچانے کیلیے ریاست ڈبو سکتے تھے، یہ مشکل نہیں تھا، فائل فوٹو

ہم بھی سیاست بچانے کیلیے ریاست ڈبو سکتے تھے، یہ مشکل نہیں تھا، فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں بجلی کے بریک ڈائون کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلی سطح تحقیقات کا حکم دیدیا۔

وزیراعظم کی جانب سے تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی بھی تشکیل دیدی جبکہ وزیر توانائی خرم دستگیر سے فوری طور پر رپورٹ بھی طلب کرلی۔

وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کا اتنا بڑا بحران کس وجہ سے پیداہوا؟ آگاہ کیا جائے اور ذمے داران کا تعین اوربجلی فوری بحال کی جائے۔ عوام کی مشکلات برداشت نہیں۔