فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری تبدیل

لاہور: وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کوعہدے سے ہٹا کران کی خدمات واپس پنجاب پولیس کے سپرد کردی گئی۔

محمد خان بھٹی کو ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے جاری کردیا ہے۔محمد خان بھٹی پرویز الہی کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ  پنجاب پولیس میں اعلیٰ افسران کے تبادلے متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور،آر پی اوز، ڈی آئی جی آپریشن لاہور کے تبادلے کے علاوہ سی پی اوز سمیت دیگر کے تبادلے بھی متوقع ہیں۔

نگران کابینہ کی تشکیل کیلیے مشاورت شروع

دوسری جانب نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے نگران کابینہ کی تشکیل کیلیے مشاورت شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 6 وزارتیں تشکیل دی جائیں گی، پہلے محکمہ داخلہ، اطلاعات، خزانہ کے علاوہ وزرات قانون، خوراک اور صحت کی وزراتیں تشکیل دی جائے گی،نگران کابینہ کے6 وزرا کا کل حلف اُٹھانے کا امکان ہے۔