سوات میں دو بہنوں کا قتل غیرت کا شاخسانہ نکلا

سوات (بیورورپورٹ)سوات میں دو بہنوں کا قتل غیرت کا شاخسانہ نکلا،ملزم بھائی نے جوڈیشنل مجسٹریٹ کے روبرواپنے جرم کا اعتراف کرلیا، گرفتار ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا۔ ڈی پی اوسوات شفیع اللہ گنڈاپور نے میڈیا کو بتایا کہ ہفتہ کی اتوار کی شام ملزم نصیر خان نے اپنے گھر میں غیرت کے نام پر اپنی دو بہنوں مسماۃ عزت بی بی اور مسماۃ رابعہ وفائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جبکہ تیسری بہن ناز بی بی زخمی ہوئی تھی، پولیس نے زخمی بہن کی مدعیت ملزم کے خلاف قاتل،اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ غیرت کے نام کی دفعہ311بھی درج کیا گیا ہے،انہوں نے بتایا کہ ملزم نے غیرت کے نام پر اپنے بہنوں کو قتل کیا ہے جس کا اعتراف ملزم نے جوڈیشنل مجسٹریٹ کے سامنے کردیا ہے۔