سوات(بیورورپورٹ) سوات پولیس نے قبضہ مافیا کے خلاف نئی فورس تشکیل دید ی۔ ایس پی ارشدخان کو نئی فورس کے سربراہ مقررکردئے گئے۔
ضلع بھر میں قبضہ مافیا اور لینڈ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔
ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈا پور نے بتایا کہ سوات میں قبضہ مافیا کے خلاف ہم آج سے اعلان جہاد کرتے ہیں اور بحیثیت اسٹیٹ پولیس ان تمام قبضہ مافیا کو یہ تنبیہ کرتی ہے کہ اگر ان کے پاس مقبوضہ اراضیات کی دستاویزات موجود ہیں تو ضلعی انتظامیہ کو کلیئر کرادیں بصورت دیگر ایسے عناصر کو عبرتناک قانونی سبق سکھایا جائے گا اور اس ضمن میں کسی بھی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
اس سے قبل ایس پی ارشدخان کی قیادت میں سوات پولیس نے ڈائریکٹر اربن ایریاڈویلپمنٹ اتھارٹی اسداللہ کی درخواست پرسرکاری اراضی پر قبضہ جمانے اور رختوں کی کٹائی پر ملزمان فیاض علی شاہ اوراربازخان کے خلاف کارروائی کی تھی اوران کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا تھا۔