کراچی: ایک لاکھ ریال سعودی عرب لیجانے والا پکڑا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمز ایئرپورٹ کلکٹریٹ جناح اییرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج پر تعینات عملے نے کراچی سے بذریعہ سعودی ایئرلائن کی پرواز SV_409 سے سعودی عرب جانے والے حسن گل نامی مسافر کے قبضے سے ایک لاکھ سعودی ریال برآمد کئے ہیں۔کسٹم حکام کے مطابق مسافر سے برآمد ہونے والی رقم 27 ہزار ڈالر کے مساوی ہے،جو مسافر نے اپنے بیگ میں چھپائی ہوئی تھی۔کسٹم حکام کے مطابق مسافر کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے کرنسی اسمگلنگ کی تدارک کے لئے خصوصئ احکامات کی روشنی میں کلکٹر کسٹمز ایئرپورٹ ندیم میمن اور ایڈیشنل کلکٹر اسد اللہ لاڑک اور عملہ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں کررہے ہیں