فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کی اعلیٰ بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑ

لاہور: نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کے بعد گزشتہ روز سے پنجاب کی اعلیٰ بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے، نگران حکومت نے سی سی پی اولاہور کے بعدچیف سیکریٹری اورآئی جی پولیس کو بھی تبدیل کر دیا۔

آئی جی پولیس پنجاب عامر ذوالفقار کا تبادلہ کرکے ان کی جگہ ڈاکٹر عثمان انورکو تعینات کر دیا گیا ہے،جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاق نے عامر ذوالفقارکو اسلام آباد میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس سے قبل نگران حکومت پنجاب نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو (ایس ایم بی آر) زاہد اختر زمان کو تبدیل کر کے چیف سیکریٹری تعینات کر دیا، زاہد اختر زمان نے عبداللہ خان سنبل کی جگہ لے لی،

وفاقی حکومت نے نئے چیف سیکریٹری کے تبادلے اور تعیناتی کے احکام جاری کر دیے ، زاہد زمان ایڈیشنل سیکریٹری کابینہ ڈویژن اورایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔