لاہور(اُمت نیوز)ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت 97لاء افسر ان کو عہدوںسے فارغ کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بتیس ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور پینسٹھ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل کے امور دیکھنے کیلئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چوہدری جواد یعقوب کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں
55 وکلاءکا بطور ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل تقرری کا نوٹیفکیشن محکمہ قانون و پارلیمانی امور پنجاب کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے، 20 نئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ اور35 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تقرری کردی گئی ہے