پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کردیا گیا

فواد چوہدری کو لاہور کی کینٹ کچہری عدالت میں  ہتھکڑی لگا کر لایا گیا،  اسلام آباد منتقلی کیلئے ریمانڈ  کی استدعا

               
January 25, 2023 · قومی

لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ پولیس نے سخت سکیورٹی میں فواد چوہدری کو لاہور کی کینٹ کچہری عدالت میں  ہتھکڑی لگاد کر پیش کیا جہاں ان کی اسلام آباد منتقلی کے لیے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔

فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے جو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیا گیا ہے۔