ڈی جی امیگریشن ایک ہفتے میں پی سی ایل سے شیریں مزاری کا نام نکال کر رپورٹ دیں، فائل فوٹو
ڈی جی امیگریشن ایک ہفتے میں پی سی ایل سے شیریں مزاری کا نام نکال کر رپورٹ دیں، فائل فوٹو

فواد چوہدری کے بھائی کو بھی گرفتارکرلیا گیا

اسلام آباد:تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو جہلم سے گرفتار کر لیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے دعوی کیا ہے کہ فواد چوہدری کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز لے جایا گیا،اوراب فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے ۔

شیریں مزاری کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو گھرکے دروازے توڑ کرگرفتارکیا گیا جبکہ اب جہلم پولیس نے فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو بھی گرفتارکر لیا ہے ۔

شیریز مزاری کا کہنا ہے کہ صدر صاجب، آپ بھی بولیں، آپ کیوں چپ کر کے بیٹھے ہیں۔ صدر مملکت عارف علوی بھی اپنے اختیارات دکھائیں۔

شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کو بھی کہتی ہوں آپ کو انصاف اور پاکستان کے لیے کھڑا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کو بھی ایک پوزیشن لینا ہوگا،وقت آگیا ہے وہ اس ظلم کو روکیں۔