فائل فوٹو
فائل فوٹو

آصف زرداری ودیگر کیخلاف ایک اور ریفرنس واپس

اسلام آباد: احتساب عدالت نے آصف زرداری ودیگر کیخلاف پارک لین ریفرنس ریفرنس نیب کوواپس کردیا۔

نیب کورٹ اسلام آبادمیں آصف زرداری سمیت دیگر کیخلاف پارک لین ریفرنس میں ترمیمی ایکٹ2022 کے تحت دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

فاروق نائیک نے کہاکہ ترمیمی ایکٹ کے بعد پارک لین ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے۔

حتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پارک لین ریفرنس نیب کوواپس بھجوا دیا، عدالت نے سماعت کا دائرہ اختیار نہ ہونے پر ریفرنس واپس بھیج دیا۔

یاد رہے اس سے پہلے آصف زرداری کیخلاف 2 ریفرنس نیب کو واپس بھیجے جا چکے ہیں ،یہ تیسرا ریفرنس ہے۔