پرویزالہٰی کو آپ نے خود ذبح کیا،عابد شیر علی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پرویزالہٰی کو آپ نےذبح کیا ہے ہم نے نہیں، کے پی اور پنجاب اسمبلیاں آپ نے تحلیل کیں ہم نے نہیں۔

لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کے ہمراہ کی گئی پریس کانفرنس میں عابد شیرعلی نے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری قانونی طریقے سےعمل میں آئی،انہیں کس نےاختیار دیا تھا کہ آئینی اداروں کو دھمکیاں دیں۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے دیے گئے چھ ناموں میں سے ایک نام فائنل کیا، پی ٹی آئی خود مختار الیکشن کمیشن پرتنقید کرتی رہی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ہمارے لوگوں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے، پی ٹی آئی نے ہنستے بستے پاکستان کو تباہ کردیا۔