فواد چوہدری کو ایک اور توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کو ایک اور  توہین الیکشن کمیشن نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کو کل کی تقریر کے بعد نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا، پی ٹی آئی رہنما ادارہ جاتی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں، ان کا بیان الیکشن کمیشن ملازمین سمیت انکے اہلخانہ کیلیے دھمکی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف پہلے بھی توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس زیرسماعت ہے، الیکشن کمیشن فواد چوہدری کو پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کا عندیہ بھی دے چکا ہے۔