عمران خان کا پرویزالہیٰ کو فون، موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور(امت نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےچوہدری پرویزالہیٰ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پہلے بھی عدلیہ سے انصاف ملا،اب بھی انصاف ملے گا، وکلاء سے کہا ہے کہ حکومتی مظالم کے خلاف عدالتوں سے رجوع کریں۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے اعلیٰ عدلیہ ہی تحفظ دے سکتی ہے۔ عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کے مشوروں سے اتفاق کیا