ممکن ہے عمران خان کو بھی گرفتار کرلیا جائے،فواد چوہدری

اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے عمران خان کی گرفتاری کا بھی خدشہ ظاہر کردیا

اسلام آباد میں کیس کی سماعت کے دوران نجی ٹی سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ میں نہیں جانتا کون تھے جنہوں نے گرفتار کیا، ممکن ہے عمران خان کو بھی گرفتار کیا جائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ان پر تشدد نہیں کیا گیا لیکن رویہ افسوناک تھا۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کے دور میں اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، رانا ثناءاللّٰہ مثال ہیں۔

فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا کریں یہی تو ہوا لیکن افسوناک ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے بھائی نے میری گرفتاری پر احتجاج کیا تو گرفتار کرکے اس پر تشدد کیا گیا۔