کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیردفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کا کوئی پلان نہیں
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان عدلیہ کو دباو میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کی آواز سے خوف ظاہر ہورہا ہے
وزیردفاع نے کہاکہ مجھے افسوس ہوتا ہے جنہوں نے اس بت کو تراشا ۔ وہ کہاں ہیں قوم کو کیوں نہیں بتاتے
خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ یہی وہ عدالتیں ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو ضمانتیں دین آج یہ ان ہی عدالتوں کو برا بھلا کہہ رہے ہیں
خواجہ آصف نے سوال کیا کہ بتائیں پچھلے دس ماہ میں ہم نے کس کو گرفتار کیا۔اگر عدالت عمران خان کو ضمانت دیتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں