حلف برداری کی تقریب آج ہی ہونے کا امکان ہے۔فائل فوٹو
حلف برداری کی تقریب آج ہی ہونے کا امکان ہے۔فائل فوٹو

پنجاب کی نگراں کابینہ،8 وزرا کے نام فائنل

لاہور:پنجاب کی نگران کابینہ کیلیے پہلے مرحلے میں 8 وزرا کے ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی،حلف برداری کی تقریب آج ہی ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت کی نگران کابینہ میں ڈاکٹر جاوید اکرم کو صحت، امین وینس کو داخلہ، نسیم صادق کو محکمہ فوڈ کی وزارت دیے جانے کا قوی امکان ہے۔

پہلے مرحلے میں نگراں کابینہ میں داخلہ، اطلاعات، خزانہ، قانون، فوڈ، ہیلتھ اور دیگر وزیر بنائے جائیں گے، پنجاب کے نگران وزرا کی تقریب حلف برداری آج ہی گورنر ہاؤس میں ہونے کا امکان ہے۔