لاہور(امت نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان کے قریب جو لوگ تھے انہوں نے پارٹی کی جڑ ہی کاٹیں، چار پانچ قریبی لوگوں میں سے ایک پکڑا گیا ہے، پہلے پکڑا جاتا تو کام ٹھیک رہتا۔
لاہور میں مسلم لیگ (ق) کے اجلاس کے بعد خطاب میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہانہوں نے پی ٹی آئی والوں کو بہت سمجھایا کہ ابھی کام کرنے دو اسمبلی مت توڑو، مگر میری بات نہیں مانی گئی۔ایک سال اور کام کرتے تو یہاں ن لیگ کے کپڑے تک نہ ملتے۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ جن لوگوں کو 25 مئی کو آزمایا جاچکا انہیں دوبارہ آزمانے کی کیا ضرورت تھی؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن ارکان کو زیادہ فنڈز دیے وہی ضد کرتے تھے اسمبلی فوری توڑو، اب توڑ دی ہے اسمبلی، اب دیکھو کیا حال ہے