فوادچوہدری کا جعلی ایف آئی آر پر 2روزہ ریمانڈ غلط ہے،عمران خان

اگر ریاست اوربدمعاشوں کا خیال ہے کہ وہ ہمیں خوفزدہ کرسکتے ہیں تو وہ غلطی پر ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی

               
January 26, 2023 · اہم خبریں, قومی
ڈاکٹر رضوان کیخلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا، فائل فوٹو

ڈاکٹر رضوان کیخلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا، فائل فوٹو

لاہور(امت نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کا اغوا، ان کے ساتھ دہشت گرد جیسا سلوک اور جعلی ایف آئی آر پر2 روزہ جسمانی ریمانڈ دینا غلط ہے۔


سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے وہ واضح کرتا ہے ملک میں سب غلط ہورہا ہے، یہاں انصاف نہیں، صرف جنگل کا قانون ہے۔


سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر ریاست اوربدمعاشوں کا خیال ہے کہ وہ ہمیں خوفزدہ کرسکتے ہیں تو وہ غلطی پر ہیں، لوگ اس فسطائیت کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے زیادہ پرعزم ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اور ان کی پارٹی جمہوریت، قانون کی حکمرانی اورانصاف کے لیے فاشسٹ طاقتوں کے خلاف لڑیں گے۔