مرکزی شوریٰ کے حکم پرلاہور میں احتجاج پُرامن دھرنے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو
مرکزی شوریٰ کے حکم پرلاہور میں احتجاج پُرامن دھرنے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

ٹی ایل پی 27 جنوری کو یوم تحفظِ قرآن کے طور پر منائے گی

لاہور( امت نیوز ) تحریک لبیک پاکستان عالمی دہشت گردوں کی ناپاک جسارت توہینِ قرآن مجیدکے خلاف 27 جنوری بروز جمعتہ المبارک  یوم تحفظِ قرآن کے طور پر منائے گی۔

ترجمان تحریک لبیک پاکستان کے مطابق اس موقع پر ملک بھر کے چھوٹے بڑوں تمام شہروں میں لبیک تحفظ قرآن مارچ، ریلیاں،جلسے جلوس اور احتجاجی کانفرنسز کاانعقاد کیا جائے گا۔

لاہورمیں بعد نماز جمعہ لبیک تحفظِ قرآن مارچ داتا دربار سے شروع ہو کر پنجاب اسمبلی ہال چوک پر اہتمام پذیر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مارچ کی قیادت امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی،مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین و دیگر قائدین کریں۔