پنجاب حکومت نےسیکرٹری قانون اختر جاوید کو فارغ کر دیا

لاہور (اُمت نیوز ) سیکرٹری قانون و پارلیمانی افیئرز پنجاب اختر جاوید کو پنجاب حکومت نے فارغ کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سیکرٹری قانون اختر جاوید کا کنٹریکٹ ختم کرتے ہوئے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب احمد رضا سرور کو اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
سیکرٹری قانون کوفارغ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے جاری کردیا ہے۔