اسلام آباد (اُمت نیوز) چیف آف موسیٰ خیل سردا ر محمد حنیف خان پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں
تفصیلات کے مطابق پی پی پی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری سے زرداری ہائوس میں چیف آف موسیٰ خیل سردارمحمد حنیف خان نے ملاقا ت کی۔
سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقا ت کے بعد چیف آف موسیٰ خیل سردار محمد حنیف خان پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
آصف زرداری اور سردار محمد حنیف خان کے درمیان بلوچستان کی سیاسی صورتحال پربھی گفتگو ہوئی ہے، پی پی صدر نے موسیٰ خیل سردار محمد حنیف کو پی پی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی اور خوش آمدید کہاہے۔