عمران خان کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں،راناثنااللہ

لندن (امت نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں لیکن ان کے بیانات سے تو لگتا ہے کہ انہیں ایک بار گرفتار ہو جانا چاہیے

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے فواد چوہدری کے خلاف ایف آئی آر کو درست قرار دیا

وزیر داخلہ نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف ایف آئی آر سیکریٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر درج ہوئی، جو آدمی یہ کہہ رہا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ سیاسی انتقام ہے اسے ایف آئی آر پڑھ لینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کےخلاف فواد چوہدری نے بات کی، جس پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لیا، اس وقت عمران نیازی کی گرفتاری کے حق میں نہیں، جس قسم کی عمران نیازی گفتگو کر رہے ہیں میرا ذہن بنتا ہے کہ انہیں گرفتار کرنا چاہیے

انہوں نے کہا کہ  کل پاکستان واپس جا رہا ہوں، آج نواز شریف سے میٹنگ ہے، ان سے ہدایات لے کر مریم نواز کا یکم فروری سے پنجاب اور کے پی کا دورہ شروع ہوگا۔