تاجر ذاتی تنازعات میں بھی ایف آئی اے کو استعمال کر رہے ہیں.فائل فوٹو
 تاجر ذاتی تنازعات میں بھی ایف آئی اے کو استعمال کر رہے ہیں.فائل فوٹو

بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کےملازمین 6ماہ سے تنخواہوں سے محروم

اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان کےکمزور معاشی حالات کے اثرات بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں تک جاپہنچے۔یورپ، امریکا، کینیڈا اور برطانیہ میں پاکستانی سفارت خانوں میں کام کرنے والے ملازمین چھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈالر کی اونچی اڑان اور خراب معاشی حالات کی وجہ سے امریکا، کینیڈا یورپ اور برطانیہ میں پاکستانی سفارت خانوں میں کام کرنے والے ملازمین کو گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں ۔

اطلاعات ہیں کہ تنخواہیں اور ہاؤس رینٹ نہ ملنے سے ملازمین مالی بدحالی کا شکار ہیں اور انہیں ہر ماہ کہا جاتا ہے کہ اس ماہ تنخواہ مل جائیں گی، یورپی ممالک برطانیہ امریکا اور کینیڈا میں ملازمین کو ہاؤس رینٹ ادا نہ کرنے پر مکانات خالی کرانے کے نوٹس بھی مل چکے ہیں، درجنوں ملازمین ہاؤس رینٹ ادا نہ کرنے پر عزیز واقارب کے ہاں رہنے پر مجبور ہیں۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ روزانہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی مد میں ہزاروں ڈالر کما کر دے رہے ہیں مگر تنخواہیں نہیں مل رہیں، ملازمین اور افسران کی جانب سے وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ کو تحریری طور پر بھی آگاہ کیا ہے مگر تاحال مسئلہ حل نہیں ہوا۔