اسپیکر کو چاہیے تھا کہ قرآن پاک کی تلاوت کے بعد ارکان سے حلف لیتے، فائل فوٹو
اسپیکر کو چاہیے تھا کہ قرآن پاک کی تلاوت کے بعد ارکان سے حلف لیتے، فائل فوٹو

وزیرخزانہ کا 5سال میں سودی نظام کے خاتمے کا اعلان

اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے  5سال کے دوران  ملک سے سودی نظام کے خاتمے کا اعلان کردیا ۔ بتایا کہ اس کی جگہ اسلامی فنانس کو رائج کیا جائے گا

اسحاق ڈار کی زیر صدارت انسداد ربا فیصلے پر عمل درآمد کےلیے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد و دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کو سراہا اور حکومت کی اسلامی فنانس کو فروغ دینے کی ترجیح پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ نے کمیٹیوں میں اسلامی قانون کے ماہرین کو بھی رکھنے اور اضافی سکوک بانڈز کے اجراء کےلیے علماء اور دانشوروں سے مشاورت پر زور دیا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کےلیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے  وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کے روڈ میپ پر بریفنگ  دی۔انہوں نے  بتایا کہ فیصلے پر عمل درآمد کے لیے 5 ورکنگ گروپس قائم کیے گئے ہیں۔

اجلاس میں موجودہ اقتصادی اور مالی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔