زخمی شہریوں کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، فائل فوٹو
زخمی شہریوں کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، فائل فوٹو

کراچی: ڈیفنس کریک وسٹا میں 14 ویں فلور سے نوجوان گر کر جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ڈیفنس فیز 8 کریک وسٹا میں 14ویں فلور سے پراسرار طور پر گر کر نوعمر نوجوان جاں بحق ہوگیا ، ساحل کے علاقے ڈیفنس فیز 8 کریک وسٹا میں پراسرار طور پر بچہ گرکر جاں بحق ہوگیا ، پولیس کے مطابق واقعہ میں جاں بحق بچے کی شناخت سولہ سال کے انس کے نام سے کی گئی ہے ، انس 14 ویں فلور سے پراسرار طور پر گرا تھا ، واقعہ جمعہ کی دوپہر پیش آیا، تھانہ ساحل پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو طبی امداد کے لیے اپارٹمنٹ کی سیکیورٹی اسپتال لیکر گئی تھی، تاہم گھر والوں نے کسی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کردیا ، واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔