کراچی، لیاری کےقریب گھر میں آتشزدگی،خاتون جاں بحق

یہ واقعہ کراچی کے علاقے لیاری میں جونا مسجد کےقریب پیش آیا ہے۔ آگ لگنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ہے۔

               
January 28, 2023 · قومی

file photo

کراچی (اُمت نیوز) کراچی میں لیاری قریب گھر میں آتشزدگی سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے لیاری میں جونا مسجد کےقریب پیش آیا ہے۔ آگ لگنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا ہے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔