فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی: اورنگی ٹاؤن سے سندھ ہائی کورٹ کا جعلی افسرپکڑا گیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤ ن پولیس کی بڑی کاروائی،جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ریحان شاہ خود کوسندھ ہائی کورٹ کااعلیٰ افسر ظاہر کرتا تھا، سادہ لوح افراد سمیت پولیس افسران تک کو لوٹنے میں ملوث ہے، ملزم شہریوں کو نوکری جبکہ افسران کو ٹرانسفر پوسٹنگ کے نام پر لوٹتا تھا، ملزم ریحان شاہ کی گرفتاری پر شہریوں کی کثیر تعداد درخواستیں لے کر تھانے پہنچ گئی، ملزم اپنی گاڑی پر پر عدالتی فینسی نمبر پلیٹ اور پولیس لائٹس لگا کر شہریوں کو ہراساں کرتا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے ضابطے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا، گرفتار ملزم سندھ ہائی کورٹ کااعلیٰ افسر ظاہر کر کے شہریوں سے نوکری کے نام پر رقم لوٹتا تھا، ملزم دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پروٹوکول دکھا کر خوف و ہراس پھیلانے میں بھی ملوث ہے، پولیس نے گروہ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔