اسلام آباد(امت نیوز) مہنگائی کے ستائے کراچی کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ۔۔ نیپرا نے دسمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت فی یونٹ 10 روپے 80پیسے سستی کردی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے دسمبر 2022 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) میں 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے
صارفین کو اس کمی کا فائدہ فروری 2023 کے بلوں کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔