ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔فائل فوٹو
ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔فائل فوٹو

گومل یونیورسٹی میں طلبا و طالبات پر ساتھ بیٹھنے،گھومنے کی پابندی

ڈیرہ اسماعیل خان :  گومل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبا و طالبات کے ساتھ بیٹھنے اور گھومنے پر پابندی عائد کردی۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبا و طالبات کے ساتھ بیٹھنے اور یونیورسٹی کی حدود میں گھومنے پھرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام طلبا و طالبات پر پارک، سڑک یا کسی بھی جگہ ایک ساتھ بیٹھنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

طلبا و طالبات صرف اپنی کلاسز اور ڈیپارٹمنٹ کے کامن روم میں بیٹھ سکتے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق اگر کسی طالب علم نے عائد پابندی کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔