بنگلے میں سوا کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث ملازمہ گرفتار

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)ایس آئی یو نے نیوٹاؤن میں بنگلے میں سوا کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی ٹیم کا سول لائن کے علاقے میں کارروائی کی۔ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق ملزمہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ واردات کے دوران 50 تولے سونا اور لاکھوں روپے نقد لوٹے تھے۔ ملزمہ اسی گھر میں بطور ماسی ملازمت کرتی تھی۔ملزمہ کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔واقعے کی تفتیش چند روز قبل ایس ایس یو کے سپرد کی گئی۔واقعے کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں درج ہے۔