اسلام آباد ( اسٹاف رپورٹر ) وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری دو گاڑیوں، دس موٹرسائیکلوں، لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، ملکی وغیرملکی کرنسی، موبائل فونز، اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے
۔ایک واردات کے دوران شہری کو مزاحمت پر گولی مار کر زخمی بھی کردیاگیا۔خونی واردات تھانہ سہالہ کے علاقے میں ہوئی ،عارف اللہ نے مقدمہ درج کروایاکہ وہ اپنے دوست رفیع اللہ کے ساتھ ہوٹل واقع جی ٹی روڑ پر بیٹھاتھاکہ اسی دوران ایک نامعلوم آیااور اس نے ہمارے دو بیگ اٹھالیے جس میں بلیوورلڈ سوسائٹی کی فائلیں اور نقد ی موجود تھی دوست نے اسے روکاتو اس نے فائرنگ کردی جس سے دوست زخمی ہوگیا، ملزم بیگ لے کر فرار ہوگیا
تھانہ کوہسار کے علاقے میں توقیرسے موبائل فون اورنقدی، بھارہ کہو اورکراچی کمپنی کے علاقے میں موبائل فونز،ایک گھر سے لیپ ٹاپ اور سینٹری کاسامان، شالیمار کے علاقے میں دو ڈاکوﺅں نے بیس تولہ طلائی زیورات، چھ سوڈالر اوردیگر سامان چھین لیا، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے