امریکی صدر کا انتخابی فراڈ کی نشاندہی پر 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

انعام ماضی کے انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی اطلاع دینے والوں کے لیے بھی ہوگا۔ٹرمپ

October 27, 2026 · بام دنیا
امریکی صدر کا انتخابی فراڈ کی نشاندہی پر 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

امریکی صدر کا انتخابی فراڈ کی نشاندہی پر 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں مبینہ ووٹر فراڈ کی نشاندہی کرنے والے شخص کے لیے 10 لاکھ امریکی ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ اگر کسی شخص کی فراہم کردہ اطلاع کے نتیجے میں انتخابی فراڈ میں ملوث فرد کو سزا ہو جاتی ہے تو اطلاع دینے والے کو 10 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وسط مدتی انتخابات قریب ہیں۔ ٹرمپ کے اس بیان کا تعلق انتخابی عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کی نشاندہی اور ان کے خلاف قانونی کارروائی سے ہے۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ انعام ماضی کے انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی اطلاع دینے والوں کے لیے بھی ہوگا۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انعام کی رقم کہاں سے فراہم کی جائے گی اور اطلاعات جمع کرانے کا طریقہ کیا ہوگا۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی عوام سے انہیں ووٹ دینے کی اپیل بھی کی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ مل کر شروع کیے گئے کام کو مکمل کرنا چاہتے ہیں۔