جامعہ این ای ڈی میں پاکستان کے پہلے گیمنگ اینڈ اینیمیشن سینٹر کا قیام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق جامعہ این ای ڈی میں پاکستان کے پہلے نیشنل سینٹر برائے گیمنگ اور اینمیشن کا قیام سے نوجوانوں میں  مثبت رجحانات کو فروغ دیا جائے گا

ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ این ای ڈی اور ignite کے مابین اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

تقریب میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، جنید امام ممبر آئی ٹی اور سی ای او ignite عاصم شہریار، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے بھی شرکت کی

وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ گیمینگ اور اینیمیشن کی دنیا میں یہ سینٹر گیم چینجر ثابت ہوگا، گیمینگ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے تناظر میں جامعہ این ای ڈی اور ignite کے مابین اس مفاہمتی یادداشت کےتحت نئی نسل میں کمپیوٹر گیمز کے ذریعے مثبت رجحان کو فروغ دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سینٹر کے ساتھ پاکستان کا پہلا جدید ترین ورچوئل پروڈکش اسٹوڈیو بھی قائم کیا جارہا ہے.اسٹوڈیو میں جدید ترین کیمروں، آلات کی مدد سے گیمنگ و اینیمیشن کی عالمی معیار کی پروڈکش ہوسکے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کا کہنا تھاکہ ہمیں ٹیکنالوجی کے ہم قدم چلنا ہے اور اپنے نوجوانوں کو بھی وقت کی ضرورت کے پیش نظر آگے بڑھانا ہے۔اس سینٹر میں  سالانہ 2 ہزار طلبہ و طالبات کو مفت مہنگے ترین اینیمیشن و گیمنگ کورسز کروائے جائیں گے. اس فنڈنگ سے ناصرف گیمینگ اور اینیمیشن کو فروغ دیا جاسکے گا بلکہ سینٹر کی تعمیر سے معاشی بہتری کی راہیں ہموار ہو سکیں گی۔ جامعہ این ای ڈی میں پاکستان کے پہلے نیشنل سینٹر برائے گیمنگ اور اینمیشن کا قیام جامعہ سمیت پوری قوم اور بالخصوص ملک کے لیے خوش آئند ہے۔ جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق ڈھائی ارب کی فنڈنگ سے تعمیر کردہ یہ سینٹر، پاکستان کا پہلا گیمینگ اور انیمیشن سینٹر ہوگا۔ اس مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں رجسٹرار این ای ڈی یونیورسٹی سید غضنفر حسین اور ignite کے سی ای او عاصم شہریار حسین نے دستخط کیے. پروجیکٹ فوکل پرسن دانش الرحمان اور ندیم ناصر بھی موجود تھے۔ اس موقعے پر کراچی پولیس آفس پر حملے میں شہید ہونے والوں کے لیے دعاۓ مغفرت بھی کی گئی۔