جہلم میں نرس نومولود بچی کو الیکٹرک ہیٹر پر رکھ کر بھول گئی

جہلم : ہیلتھ یونٹ بھٹیا میں نرس نومولود بچی کو ڈلیوری کے بعد وارمر پر رکھ کر بھول گئی جس کے باعث بچی کا جسم جل گیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈلیوری کے بعد اسٹاف نومولود کو وارمر پر رکھ کر بھول گئی اور وارمر پر لگے ہیٹر کا درجہ حرارت تیز ہوتا رہا جس سے بچی کا جسم مختلف حصوں سے جل گیا۔

مزید بتایا کہ نومولود بچی کو تشویشناک حالت میں نومولود بچی کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی ای او ہیلتھ نے لیبر روم میں تعینات تمام اسٹاف معطل کردیا۔