کراچی : اتحاد ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکوں کا روپ دھار کر موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث لڑکی کو گرفتارکرلیا ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ کی شناخت ثمرین عرف مشا کے نام سے ہوئی، جو لڑکوں کا روپ دھار کر مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے حب چوکی بلوچستان میں فروخت کرتی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمہ کے قبضہ سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی، جوتھانہ درخشاں کی حدود سے چوری ہوئی تھیں۔
ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔