جج نے ایس ایچ اور ہدایت کی کہ انصاف کے ساتھ تفتیش کرنی ہے، آپ نے ڈرنا نہیں ہے۔گنہگار ہیں تو گنہگار کہنا ہے، بے گناہ ہیں تو بھی انصاف کرنا ہے۔
جج نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کی مسلسل استثنیٰ کی درخواستیں آرہی ہیں۔بیان حلفی دیں کہ عمران خان کل میری عدالت میں پیش ہوں گے۔عدالتی تاریخ میں نہیں ہوا کہ جج کسی اور عدالت میں جا کر بیٹھ جائے۔میں ساتھ والی عدالت میں بھی جا کر نہیں بیٹھ سکتا۔
وکیل بابر اعوان نے عمران خان کی کل عدالت پیشی کی یقین دہانی کروا دی۔ عدالت نے عمران خان کی آج عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کل عدالت میں پیش ہونے کا حکم دےدیا۔عمران خان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمہ کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔