عدالت نے شہبازگل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ فائل فوٹو
عدالت نے شہبازگل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ فائل فوٹو

شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر

اسلام آباد:سیشن کورٹ اسلام آباد نے بغاوت کیس میں شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخرکردی، پی ٹی آئی رہنما فرد جرم 11 مارچ کو عائد کی جائے گی ۔

سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہبازگل بغاوت کیس کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی۔

عدالت نے شہبازگل کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخرکردی، عدالت نے کہاکہ شہباز گل پر فرد جرم 11 مارچ کو عائد کی جائے گی۔