کوئٹہ : بلوچستان ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء شہباز گِل کے خلاف پسنی میں درج ایف آئی آر کے خلاف آئینی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت تربت بینچ کے جسٹس سردار گل حسن ترین نے کی۔
شہباز گل کے کیس کی پیروی آئی ایل ایف کے اقبال شاہ ایڈوکیٹ اور شمس رند ایڈوکیٹ نے کی۔
سماعت کے دوران عدالت میں پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماء قاسم سوری اور منیر بلوچ کے علاوہ انصاف لائرز فورم کے وکلاء اور پی ٹی آئی کے دیگر صوبائی رہنماء بھی موجود تھے۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے شہباز گل کے خلاف درج مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
ایف آئی آر خارج کرنے کا حکم تربت بینچ کے جسٹس سردار گل حسن ترین نے سنایا۔ یاد رہے کہ شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف تقریر کرنے کا الزام ہے۔
بعدازاں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ بہادری سیکھنے کے لئے بلوچستان سے سبق لینا ہوگا، بلوچستان میں احترام ملا۔
انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شیعب کی گرفتاری قانل مذمت ہے، انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے، پاکستان کے دیوالیہ ہوچکا خود وفاقی خواجہ آضف کے الفاظ ہیں کہ ملک ڈوب رہا ہے ۔