علی امین گنڈا پور عید جیل میں گزاریں گے ،فائل فوٹو
علی امین گنڈا پور عید جیل میں گزاریں گے ،فائل فوٹو

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کا الزام،علی امین گنڈاپوربری

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے پر پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور اور ان کے 2 بھائی الزام سے بری ہوگئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور اور دیگر کے خلاف پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

سینئرسول جج محمد شبیر نے علی امین گنڈا پور اور ان کے 2 بھائیوں عمر امین گنڈا پور اور فیصل امین گنڈا پور کو مقدمہ سے بری کر دیا۔

یاد رہے کہ رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور اور ان کے بھائیوں کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔