درخواست فواد چوہدری کی جانب سے جمع کروائی گئی۔فائل فوٹو
درخواست فواد چوہدری کی جانب سے جمع کروائی گئی۔فائل فوٹو

مریم نواز، شہباز شریف، حمزہ شہباز کی بریت چیلنج

اسلام آباد: تحریک انصاف نے ن لیگی رہنماؤں مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی مختلف مقدمات میں بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

دائر کردہ درخواست میں نیب اور ایف آئی اے پر لیگی قیادت کو مقدمات سے نکالنے کا الزام لگایا گیا۔ درخواست فواد چوہدری کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اقتدار کا فیصلہ نواز شریف اور انتخابات کا فیصلہ مریم نواز نے کرنا ہے تو آئین اورادارے کیا کریں۔

انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے دلیل دی ہے کہ الیکشن کروانا ضروری نہیں،اس موقف سے پاکستان کے پارلیمانی فارم آف گورنمنٹ کا ڈھانچہ ختم ہو جائے گا اورکبھی الیکشن نہیں ہوں گے۔