اسلام آباد ہائیکورٹ ،عمران خان کی درخواست ضمانت پر3اعتراضات عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر تین اعتراضات عائد کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سیشن کورٹ سے درخواست ضمانت واپس لیتے ہوئے ہائیکورٹ میں دائر کر دی ، رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراضات عائد کیے گئے ہیں کہ عمران خان کے دستخط پٹیشن پر دو جگہوں پر مختلف ہیں۔

عمران خان نے بائیومیٹرک تصدیق نہیں کروائی، ضمانت قبل از گرفتاری ڈائریکٹ ہائیکورٹ میں کیسے دائر ہو سکتی ہے ؟۔