کشتی حادثے میں 4پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

کشتی میں 20 کے قریب پاکستانی سوار تھے جن میں سے 4 پاکستانی جاں بحق ہوئے اور 16 کو بچالیا گیا،ترجمان دفترخارجہ

               
February 28, 2023 · اہم خبریں, قومی

اسلام آباد(امت نیوز)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اٹلی میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق ہوئے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق کشتی ڈوبنے کا حادثہ 26 فروری کو بن غازی لیبیا کے قریب پیش آیا۔

ان کا کہنا تھاکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی کے حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق ہوئے، طرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ لاشوں کوپاکستان منتقل کرنے میں مدد کر رہا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق کشتی میں 20 کے قریب پاکستانی سوار تھے جن میں سے 4 پاکستانی جاں بحق ہوئے اور 16 کو بچالیا گیا۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ کشتی میں سوار افراد غیرقانونی طور پر لیبیا سے اٹلی جارہے تھے