پیٹرول 5روپے لیٹر سستا ۔ڈیزل کی قیمت برقرار، وزیرخزانہ کا اعلان

کراچی(امت نیوز)مہنگائی کی چکی میں پسنے والے غریب عوام کے لیے اچھی خبر ۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کی کمی کردی

کمی کا اعلان وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کیا

5روپے کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 267روپے ہوگئی ہے

مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 15 روپے کمی کردی گئی۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت 187 روپے 73 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے ۔ ڈیزل کی قیمت اب بھی 280 روپے لیٹر ہے

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔