بھکر جیل میں پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت ناساز

بھکر،( اُمت نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی بھکر جیل میں طبیعت ناساز ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کے دانت میں شدید درد ہوا جس پر ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر کے ڈینٹسٹ کو علاج کیلئے جیل میں ہی طلب کیا گیا تھا۔
سابق گورنر کی نچلے جبڑے 7 نمبر والی داڑھ کی فلنگ ٹوٹ گئی تھی۔
ڈینٹل سرجن ظفر خاکوانی نے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ کی داڑھ کی دوبارہ فلنگ کر دی گئی، درد میں افاقہ ہے
ڈسٹرکٹ جیل بھکر میں 15 سے 20 منٹ تک علاج جاری رہا، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت اب تسلی بخش ہے۔
واضح رہے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور دیگر رہنماؤں نے 22 فروری کو گرفتاری دے کر جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا تھا