کراچی(امت نیوز)کراچی میں عام شہریوں کی طرح مردم شماری کا عملہ بھی اسٹریٹ کرمنلز کی وارداتوں سے محفوظ نہ رہا ۔
لانڈھی میں نامعلوم ملزمان خانہ شماری کے عملےمیں شامل ایک شخص سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔
کراچی میں آج سے مردم شماری کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، تاہم اب عام شہریوں کی طرح مردم شماری کا عملہ بھی غیرمحفوظ ہے، اور قیمتی اشیا سے محروم ہورہا ہے۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خانہ شماری کے عملے کو سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، تاہم متاثرہ شخص کے مطابق وہ علاقے میں اکیلا موجود تھا، جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔
ملکی تاریخ میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آج سے آغاز ہو گیا ہے، 10 سال کے مقررہ وقت سے پہلے شروع ہونے والی خانہ و مردم شماری ایک ماہ تک جاری رہے گی۔