مہنگائی کے ستائے شہریوں کو حکومت کی جانب سے رمضان سے قبل ایک اور تحفہ دے دیا گیا۔فائل فوٹو
مہنگائی کے ستائے شہریوں کو حکومت کی جانب سے رمضان سے قبل ایک اور تحفہ دے دیا گیا۔فائل فوٹو

یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی 115 روپے فی کلو مہنگا

اسلام آباد:  وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر فروخت ہونے والے گھی کی قیمت میں 115 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

پہلے سے مہنگائی کے ستائے شہریوں کو حکومت کی جانب سے رمضان سے قبل ایک اور تحفہ دے دیا گیا ہے،ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم پیکچ کے تحت گھی فی کلو 115 روپے مہنگا کردیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق اسٹورز پر سبسڈی والا گھی 375 سے بڑھا کر 490 روپے کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے مستحقین گھی کی قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے،بی آئی ایس پی کے مستحقین کیلیے گھی کی فی کلو قیمت 300 روپے برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پیکچ کے تحت گھی کی قیمت میں 2 ماہ میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے، یکم جنوری2023 کو گھی کی قیمت میں فی کلو 75 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔