پلر سے گارڈر گرنے کی وائرل ویڈیو ہو گئی ،فائل فوٹو
پلر سے گارڈر گرنے کی وائرل ویڈیو ہو گئی ،فائل فوٹو

بھارہ کہو انڈر پاس پر ایک اور حادثہ، گارڈر گر گیا

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کے علاقے بارہ کہو بائی پاس پر زیر تعمیر پل سے گارڈر گرگیا گارڈر گرنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔

پلر سے گارڈر گرنے سے تاحال کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی،اس حوالے سے پلر سے گارڈر گرنے کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑ ک پر ٹریفک رواں دواں ہے اور کچھ لوگ جائے وقوعہ کے قریب کھڑے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ایک پلر گرا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا تھا اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد نے حادثے کی تحقیقات کے لیے 8 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی کہ ایک اور پلر گر گیا۔